سوال نمبر1:دن رات میں کتنی نمازیں پڑھی جاتی ہیں؟
جواب :دن رات میں پانچ وقت کی نمازیں فرض ہیں ۔
سوال نمبر2:پانچ نمازوں کے نام کیا ہیں ؟
جواب :پہلی نماز، فجر، دوسری نماز، ظہر، تیسری نماز عصر، چوتھی نماز مغرب اور پانچویں نماز عشاء۔
(شعر)
پنجگانہ یہ نمازیں کر ادا
فجروظہروعصرومغرب اورعشاء
سوال نمبر3:ہر نماز کا پورا پورا وقت کیا ہے؟
جواب :فجر کی نماز کا وقت پو پھٹنے کے بعد سورج نکلنے سے پہلے تک، ظہر کی نماز کا وقت سورج ڈھلنے کے بعد سے ہر چیز کے اصلی سایہ کے علاوہ دوگنا ہونے یعنی ڈیڑھ دو گھنٹہ دن رہنے تک ہے ، عصر کی نماز کا وقت ظہر کا وقت ختم ہونے کے بعد سے سورج ڈوبنے کے پہلے تک ہے۔ مغرب کی نماز کا وقت سورج ڈوبنے کے بعد سے شفق غائب ہونے تک یعنی مغرب کی اذان کے بعد سے زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ گھنٹہ تک اور عشاء کاوقت شفق غائب ہونے کے بعد سے فجر ہونے کے پہلے تک رہتا ہے۔